نئی دہلی،24؍جولائی(ایس او نیوز؍یواین آئی) سپریم کورٹ نے کرناٹک کے دو باغی اراکین اسمبلی کی نئی عرضی کی سماعت چہارشنبہ تک ملتوی کر دی ہے -کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر رمیش کمار نے عدالت کو یہ بتایا کہ ریاستی اسمبلی میں تحریک اعتماد کا عمل آج مکمل ہو جانے کا امکان ہے - اس کے بعد عدالت نے سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی-اسپیکر کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی قیادت والی بنچ کے سامنے دلیل دی کہ اسمبلی میں تحریک اعتماد کا عمل آج مکمل ہو جائے گا - اس کے بعد عدالت نے دونوں باغی ممبران اسمبلی -کرناٹک پرگیہ ونت جنتا پارٹی (کے پی جے پی) کے آر شنکر اور آزاد امیدوار ایچ ناگیش کی عرضی پر گزشتہ روزسماعت کا فیصلہ کیا-دونوں اراکین اسمبلی نے اسمبلی کے اسپیکر کو کل شام 5بجے تک تحریک اعتماد کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت دینے کی عدالت سے عرضی کی تھی-عرضی گزاروں کا کہنا ہے کہ جمعہ کی شام چھ بجے تک تحریک اعتماد عمل مکمل کرنے کے گورنر کی ہدایت کے باوجود ایسا نہیں کیا گیا اور گزشتہ پیر تک کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی-عرضی گزاروں نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاستی اسمبلی میں تعطل کی آڑ میں ایچ ڈی کمارسوامی کی قیادت والی اقلیت حکومت نے پولیس افسران اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس)افسروں کے تبادلوں سمیت کئی اہم فیصلے لئے ہیں -